اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے حکام نے بارہا اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ سعودی عرب علاقے خاص طور پر عراق میں دہشتگردانہ اقدامات میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد عراق میں سعودی حمایت کے ساتھ، ملک میں قومی آشتی کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، اور ملک کے داخلی اختلافات کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں۔ عراق کے حکام نے علاقے میں تکفیری و وھابی نظریات کے مقابلے کو ضروری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی کی وارداتوں اور شام و عراق میں دہشتگردانہ جرائم کے حوالے سے آل سعود کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور علاقے میں دہشتگردی کا اصلی عامل سعودی عرب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲